الوقت - یمن کی فوج کی فضائیہ کی دفاعی یونٹ نے منگل کی رات سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
یہ طیارہ مرکزی صوبے مآرب میں گرایا گیا ہے۔ ابھی اس واقعہ کی مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ گرائے جانے کے بعد آسمان میں سعودی جنگی طیاروں کی پروازوں میں اضافہ ہو گیا اور یہ طیارے کافی بلندی پر پرواز کر رہے ہیں۔
طیارہ مار گرائے جانے کے بارے میں ابھی سعودی عرب کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن پر جب سے سعودی عرب کی بمباری شروع ہوئی ہے یمنی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو مزید پیشرفتہ کیا ہے جبکہ زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل بھی یمن کی میزائل یونٹ نے بنا لئے ہیں۔
تقریبا دو سال سے جاری بمباری کو روکنے کے لئے یمن کی فوج کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی اشد ضرورت تھی۔