الوقت - شام کی فوج بدھ کے روز صوبہ حماۃ کے بطيش علاقے پر کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب رہی اور اس کے بعد وہ حلفايا علاقے میں داخل ہو گئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں کی صوبہ حماۃ میں دہشت گرد گروہوں سے شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
شام کے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کی فوج صوبہ حماۃ میں دہشت گرد گروہوں کے اہم اور سب سے بڑے اڈے حلفايا میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
شامی حکومت کے ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے بطيش علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ حلفايا علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
شام کی فوج حلفايا شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی اور رضاکار فورسز نے اس شہر کی چیک پوسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا اور اس کے بعد علاقے سے دہشت گردوں کے فرار ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
کچھ میڈیا ذرائع نے سوشل میڈیا پر یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فوج نے حلفايا علاقے کو آزاد کرا لیا ہے لیکن ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
الحدث نیوز ایجنسی نے بھی سوشل میڈیا کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک خاص ذریعے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج حلفايا شہر میں داخل ہو گئی ہے اور اب وہ گھروں اور راستوں میں نصب بموں کو ناکارہ بنانے اور اپنے محاذ کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی اس شہر کی آزادی کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
حلفايا شہر دہشت گروہ النصرہ فرنٹ کے کنٹرول میں ہے۔