الوقت - پاکستان کے لاہور شہر میں خودکش حملے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مردم شماری ٹیم کی حفاظت پر تعینات پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر کیے گئے اس حملے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ م
جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان کے 4 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملے کو ایک نوجوان خودکش بمبار نے انجام دیا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے بتایا ہے کہ یہ ایک خود کش دھماکہ تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مردم شماری میں لگی ایک فوجی گاڑی اس دھماکے کی زد میں آ گئی۔
پنجاب کے وزیر صحت عمران نذیر نے کہا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے وقت پاکستان کی فضائیہ کا ایک اہلکار اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار وہاں سے گزر رہا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔