الوقت - ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بدھ کو کہا کہ گلگت، بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے پاکستان کے اقدامات کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان اس عزم کی تکرار کرتا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر، گلگت، بلتستان سمیت پورا کا پورا کشمیر ہمارا ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں بیجو جنتا دل کے بھرت ہری مہتاب کی جانب سے گلگت، بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے پاکستان کے اقدام پر اٹھائے گئے مسئلے پر کہا کہ حکومت سمیت پورا کا پورا ایوان اس احساس سے وابستہ ہے کہ پورا کا پورا کشمیر ہمارا ہے۔
گلگت، بلتستان کو پاکستان کی جانب سے پانچواں صوبہ قرار دیئے جانے خبر سامنے آتے ہی ہندوستان کی حکومت نے اس کو مسترد کر دیا تھا۔
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوارج نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں قرارداد منظور ہے، پارلیمنٹ نے قرارداد منظور کی ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشیمر، گلگت، بلتستان سمیت پورا کا پورا کشمیر ہمارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جس پارٹی کی حکومت ہے، اس پارٹی کا تو نعرہ ہی رہا ہے کہ جہاں ہوئے قربانی مکھرجی وہ کشمیر ہمارا ہے، جو کشمیر ہمارا ہے، وہ سارا کا سارا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد تو ہے ہی اور ہم تو خود کے عزم سے وابستہ ہیں۔