الوقت - پاکستان کے وزیر دفاع نے اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان کی فوج کو سعودی عرب روانہ کرنے کے بارے میں پھیلی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو سعودی عرب روانہ کرنے اور جنوبی سرحدوں پر تعیناتی سے متعلق خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد حکومت مسلمان ممالک کے درمیان اختلافات اور تنازع کو دورکرنے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور ہم کبھی بھی اسلامی ممالک کے درمیان جاری جھڑپوں کا حصہ نہيں بنیں گے۔
خواجہ آصف نے ایک بار پھر تاکید کی کہ پاکستان، یمن کے مسئلے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ 1982 میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق، پاکستان کے 1 ہزار فوجی پاکستان میں تعینات رہیں گے لیکن پاکستان اس ملک کی حفاظت کا پابند ہے اور وہ دوسرے مسئلے میں مداخلت نہیں کرے گا۔