الوقت - شام کی فوج نے صوبہ ادلب کے خان شیخون علاقے پر کیمیائی حملے کے متعلق مخالفین کے دعووں کی تردید کی ہے۔
اسکائی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک فوجی ذرائع نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شام کی فوج نے کبھی بھی اپنے حملوں میں کیمیائی ہتھیاروں کا نہ تو استعمال کیا اور نہ مستقبل میں کبھی کرے گی۔
شامی حکومت کے مخالفین اور دہشت گردوں سے متعلق میڈیا نے منگل کو دعوی کیا تھا کہ کچھ جنگی طیاروں نے سرین گیس سے ملتے جلتے مواد سے ملے ميزائلوں سے صوبہ ادلب کے خان شیخون شہر پر حملہ کیا۔
شامی حکومت کے مخالفین اور دہشت گردوں نے ان جنگی طیاروں کو شام اور روس سے متعلق بتایا تھا۔
دہشت گردوں نے اسی طرح دعوی کیا کہ ان حملوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 200 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ علاقائی میڈیا نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں صوبہ ادلب کا واقعہ پیش آیا ہے۔
صوبہ ادلب موجودہ حالات میں شامی حکومت کے مخالفین اور دہشت گرد گروہوں کا اصل اڈہ سمجھا جاتا ہے اور حلب سمیت دیگر علاقوں کی آزادی کے بعد مسلح گروہوں نے اس صوبے کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے۔