الوقت - ترکی کے صدر نے عراق کے کردوں سے کہا ہے کہ وہ کرکوک شہر میں کردستان کے علاقے کے پرچم کو اتار لیں۔
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق، اسکائی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے عراقی کردوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکوک سے اپنا پرچم اتار لیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی عراق کے کرکوک شہر میں کردستان کے پرچم کو نیچے اتار لیں۔
اردوغان نے عراقی کردوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یہ نہیں کیا تو ان کے ترکی کے ساتھ تعلقات خراب ہو جائیں گے۔
اردوغان کا کہنا تھا کہ میں یقینی طور پر اس دعوے کو قبول نہیں کرتا کہ کرکوک کردوں سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکوک ترکمن، عرب اور کردوں کا ہے۔ یہ گمان نہ کریں کہ یہ شہر آپ کا ہے کیوںکہ اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور ترکی کے ساتھ گفتگو کے راستے بند ہو جائیں گے۔ ان کو فورا کردوستان کا پرچم اتار لینا چاہئے۔
واضح رہے کہ کرکوک میں کردستان کا پرچم نصب کئے جانے کے بعد پارلیمنٹ نے بھی اس کی مخالفت کی تھی اور اس عمل سے اربیل اور بغداد کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بھی پیدا ہو گئی ہے۔