الوقت - روس اور شام کے وزرائے خارجہ نے کچھ مغربی ممالک کے شام مخالف موقف سمیت شام کے تازہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بدھ کو صوبہ ادلب کے خان شیخون علاقے میں حالیہ کیمیائی حملے کے پیش نظر شام کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شام اور روس کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح کیمیائی حملے کے بارے میں سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس سمیت ملک کی اہم تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شام کے صوبہ ادلب کے خان شیخون علاقے میں ہوئے کیمیائی حملے کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
یہ اجلاس شام میں دہشت گردوں کے اہم حامیوں کے طور پر برطانیہ، فرانس اور امریکہ کی کوششوں سے منعقد ہوا لیکن شام کی حکومت کی مذمت کرنے پر مبنی مغربی ممالک کی تجویز پر ووٹنگ کے بغیر ہی ختم ہو گیا ۔