الوقت - یمن کی فوج اور رضاکار فورس کی میزائل یونٹ نے بركان -1 میزائل سے سعودی عرب کے طائف علاقے میں واقع شاہ فهد فضائی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق میزائل بہت دقیق طریقے سے اپنے نشانے پر لگا جس کے بعد سعودی ائیربیس میں ہنگامہ مچ گیا۔ ائیر بیس کے اطراف بڑی تعداد میں ایمبولنس کی آمد و رفت دیکھی گئي۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی اس حملے پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔
یمن کے المسيره ٹی وی چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پیر کی صبح یہ حملہ کیا گیا ہے اور یہ حملہ صنعا میں بے گناہ افراد پر سعودی عرب اور امریکا کی بمباری کا جواب ہے۔
بركان -1 بیلسٹک میزائل کو یمن کی میزائل یونٹ نے پیشرفتہ کیا ہے۔ یہ اسکڈ میزائل ہے جس جو 800 کلو میٹر سے زیادہ اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ ساڑھے بارہ میٹر طولانی میزائل ہے اور اس کا قطر 88 سینٹی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن تقریبا نصف ٹن ہے۔