الوقت - یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری ہے اور یمنی فوج اور رضاکار فورس کی جوابی کاروائی میں چار سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔
یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور رضا کارفورسز نے جنوبی سعودی عرب کے جيزان علاقے کی العبادیہ فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا جس میں 4 سعودی فوجی مارے گئے۔
موصلہ رپورٹ کے مطابق، یمنی فورس نے پیر کو توپخانوں سے یہ جوابی حملہ کیا ہے۔ ادھر روئٹرز نیوز ایجنسی نے تقریبا پانچ ماہ پہلے ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ یمن پر جارحیت میں سعودی عرب کے اہداف میں سے ایک، سعودی عرب کی سرحدوں کو محفوظ کرنا تھا تاہم اس حملے کی وجہ سے ریاض کی سرحدیں مزید نا امن ہوگئی ہیں۔
اس نیوز ایجنسی نے سعودی عرب کے اتحاد کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی بارڈر سیکورٹی فورس اور فوجیوں پر یمنی فوج کی كاروائی میں کم از 400 سعودی مارے جا چکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک یمن میں مرنے والے سعودی فوجیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کرے گا جب تک یمن میں فوجی کارروائی ختم نہیں ہو جاتی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنگ یمن میں سعودی عرب کے ایجنٹ اناڑی ثابت ہوئے۔ اس کی ایک مثال گزشتہ سال ستمبر میں صوبہ مآرب میں دیکھنے کو ملی جب صوبہ مآرب کے ایک مقام پر سعودی فوجی جمع ہوئے تھے تو تحریک انصار اللہ کے مجاہدین اور یمنی فوجیوں نے اس مقام پر میزائل سے حملہ کر دیا تھا جس میں تقریبا 150 فوجی مارے گئے تھے۔