الوقت - اقوام متحدہ نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی جمعیت الوفاق کو تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر نے بحرین کی اس سیاسی پارٹی کو تحلیل کرنے کے حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بحرینی حکومت کو اس مسئلے میں اور خاص طور پر ان اپوزیشن جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں نظر ثانی کرنی چاہئے جو پرامن سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے کئی بار بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری کشیدگی کو کم کرے تاہم افسوس کی بات ہے کہ بحریني حکومت اپنے ان مخالف جماعتوں پر بھی پابندی عائد کر رہی ہے جو امن سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بحرینی حکام اور انسانی حقوق کے قومی اداروں سے اپیل ہے کہ اعتماد سازی اور اظہار بیان کی آزادی کے حق کی حفاظت کے لئے فوری کاارروائی کریں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان كي مون نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ جمعیت الوفاق پر پابندی، ملک میں انسانی حقوق کو محدود کرنے کے لئے بحریني حکومت کا نیا قدم ہے۔