الوقت - یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران یمنی فوج کے میزائل اور توپخانوں کے حملوں میں 100 سے زائد سعودی ایجنٹ مارے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یمنی فوجیوں نے زلزال -1 اور زلزال -2 میزائل سعودی عرب کی الجوف فوجی چھاؤنی کی جانب فائر کیا تھا ۔
سعودی عرب نے امریکہ، مغرب اور عرب ممالک کی حمایت سے یمن کے مفرور اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے اور یمن کی تحریک انصار اللہ کو کمزور کرنے کے بہانے یمن پر حملہ شروع کیا جس میں اب تک 11 ہزار سے زائد یمنی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں ہزار یمنی زخمی جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ان حملوں میں اب تک یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے حملوں اور محاصرے کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہریوں کو اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔