الوقت - عراق کے شہر موصل کے مغربی علاقے میں امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے ہوائی حملوں میں 230 عام شہری ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
عراق کے ایک سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے موصل جدید نامی علاقے میں تین رہائشی مکانوں پر جن پناہ گزینوں نے پناہ لے رکھی تھی، بمباری کر دی۔ مذکورہ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملے میں تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے سے ایک 130 لوگوں کی لاشیں نکالی جا چکا ہے جبکہ دو دیگر گھروں پر ہوئی بمباری میں بھی کم از 100 عام شہری مارے گئے ہیں۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جدید موصل کے علاقے کے رحماء ہسپتال کے قریب بمباری سے تباہ ہوئے گھروں کے ملبے سے لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 16 مارچ کو یہ حملہ کیا تھا۔
مقامی ذرائع اور سیکورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ جس وقت امریکی اتحاد نے یہ حملہ کیا اسی وقت ان گھروں کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لدے ہوئے ایک ٹرک میں شدید دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے اتنی وسیع سطح پر تباہی ہوئی ہے۔