الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں ہوئے بم دھماکے میں 23 افراد جاں بحق اور کئی درجن زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے دارالحکومت سے موصولہ خبروں کے مطابق پیر کو بغداد کے جنوب میں واقع "حی العامل" نامی علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 23 افراد جاں بحق اور کئی درجن زخمی ہو گئے۔
پیر کو بھی عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال اور مغرب میں واقع "التاجی" اور "فرات" نامی علاقوں میں بھی بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے انٹیلی جنس رکن دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور موقع ملتے ہی دھماکے کر دیتے ہیں۔
فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد دہشت گرد گروہ داعش نے عراق میں عام شہریوں کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں۔