الوقت - عراقی فوج نے صوبہ نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے موصل شہر کے مغربی کنارے پر واقع وادی حجر علاقے کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔
عراق کی سومريا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ نینوا کی آزادی کی مہم کے کمانڈر عبد الامیر ياراللہ نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ وادی حجر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مہم میں فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا اور اس علاقے کو آزاد کرانے کے بعد عراق کا قومی پرچم علاقے عمارتوں پر لہرا دیا ۔
کچھ ہی دن پہلے مغربی موصل کے الكفاءات علاقے کو بھی فوج نے آزاد کرایا تھا اور اس علاقے کی عمارتوں پر عراقی پرچم لہرایا دیا تھا۔
مغربی موصل کی آزاد کی مہم میں تقریبا دس ہزار عراقی فوجی شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مہم فروری 2017 کے وسط سے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے۔
موصل کا دو تہائی حصے پر مبنی مشرقی موصل کو 24 جنوری کو فوج نے داعش کے کنٹرول سے پوری طرح آزاد کرا لیا تھا۔
جون 2014 میں دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے کچھ علاقوں پر کنٹرول کر لیا تھا جس کی وجہ سے اس ملک میں بدامنی کی نئی لہر شروع ہو گئی تھی۔