الوقت - یمن کی قومی نجات کی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
سنیچر کو المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبد العزیز بن حبتور کی قیادت میں یمن کی قومی نجات کی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا جس کے بعد ان کی حکومت نے اقتدار کی پاگ ڈور سنبھال لی ہے۔
عبد عزیز قومی نجات حکومت میں یمن کے وزیر اعظم ہیں۔ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور پپلز کانگریس پارٹی نے 28 نومبر کو عبد العزیز کی قیادت میں قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے دعوے کے ساتھ سعودی عرب نے اپنے اس پڑوسی ملک پر 26 مارچ 2015 سے فضائی اور زمینی حملے شروع کئے تھے، جو ابھی بھی جاری ہیں۔
ان حملوں میں ہزاروں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔