الوقت - ترکی کے سیکورٹی ادارے کی جانب منسوب خفیہ دستاویزات سے انکشاف ہوتا ہے کہ انقرہ میں داعش جو کاروائی انجام دینے والا ہے اس کے بارے میں ترک حکام کو پہلے سے ہی خبر تھی۔
الوقت کی رپورٹ کے مطابق، 3 دسمبر کے اس خفیہ دستاویز کا عنوان ہے یقینی کاروائی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ترک سیکورٹی ادارے کا ہے۔ اس دستاویز کے جاری ہونے سے ترک حکام وحشت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ داعش انقرہ میں کارائی کرنے والا ہے۔
اس دستاویز میں مذکورہ ذیل باتیں لکھی ہوئی ہیں : داعش کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائی، ہیلمی سرنگ کے پاس قیزل آئی اسکورائر کے نزیک ہوگي۔ اس دستاویز میں دکر کیا گیا ہے کہ اس کاراوئی میں رینو ماڈال Fluence، فورڈ ماڈل Monde، ہونڈائی ماڈل Accent Blue اور فیئٹ ماڈل Egaeجیسے ماڈل کی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ اس میں یہ تک بتایا گیا ہے کہ فئیٹ کا رنگ سفید ہوگا اور اس کی نمبر پلیٹ (66) انقرہ کی ہوگی۔
دہشت گردانہ حملہ جمعے سے اتوار کے درمیان ہوگا، صبح کے وقت ہوگا یا ظہر کے وقت۔ ترکی کے سیکورٹی ادارے نے ان دستاويزات کی تردید نہيں کی ہے اور ترکی کے سیکورٹی ادارے یا انسداد دہشت گرد فورس نے ان دستاویزات کے کے لیک ہونے پر کوئی وضاحت پیش نہيں کی ہے اور نہ ہی ان میں ذکر باتوں کی تردید کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خفیہ دستاویز انقرہ میں اقوام متحدہ کے ملازمین کے ہاتھ لگ گئے اور اسی لئے انہوں نے فورا انقرہ چھوڑ دیا۔