الوقت - اقوام متحدہ نے دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے موصل شہر کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شيامداسنی نے کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ داعش کے دہشت گرد، موصل شہر کی آزادی کے لئے عراقی فوج کی مہم کے دوران عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
شيامداسنی نے کہا کہ موصل شہر کی آزادی کی مہم کی وجہ سے تقریبا دس لاکھ لوگ بے گھر ہوں گے اور ممکن ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران داعش کے دہشت گرد لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کریں یا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ شہر سے دہشت گرد گروہوں کے انخلاء کے مقصد سے جھڑپوں کے دوران عوام کی مدد کے لئے تیار ہے۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شيامداسنی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش موصل شہر کے نواحی علاقوں کے 550 لوگوں کو اغوا کرکے اپنی چھاؤنیوں کی طرف لے گئے ہیں تاکہ جھڑپوں کے دوران انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر سکیں۔