الوقت - ہندوستان کے زیرانتطام جموں و کشمیر میں آرمی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر اتوار کی صبح علیحدگی پسندوں نے حملہ کردیا ۔
لائن آف کنٹرول کے نزدیک اری سیکٹر میں موجود آرمی بیس میں ایک بیرک میں حملہ آوروں نے آگ لگا دی ہے۔اس حملے میں دو سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ 16 زخمی ہوئے ہیں۔ 8 سیکورٹی اہلکاروں کو ائیرلفٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ فائرنگ جاری ہے۔ حالات سنبھالنے کے لئے پیراكمانڈو کی ٹیم کو موقع پر ہیلی کاپٹرکے ذریعے اتارا گیا ہے۔ ابھی تک مسلح علیحدگی پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ 5 دسمبر 2014 کو بھی کشمیر کے اسی علاقے میں حملہ ہوا تھا۔ اس میں 10 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ فوجی ترجمان کے مطابق، حملہ صبح 5 بج کر 30 منٹ کے قریب ہوا۔ کشمیر میں موجودہ حالات کے مد نظر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے غیر ملکی دورے کو ملتوی کر دیا ہے۔ وہ امریکہ اور روس جانے والے تھے۔
انہوں نے ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ اس اجلاس میں آئی بی اور را کے افسران بھی شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ نے حالات کے مد نظر جموں و کشمیر کے گورنر اور وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے گفتگو کی۔