الوقت - شام میں دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کی جانب اغوا کئے گئے 4000 شامی شہریوں کی رہائی کے لئے شامی حکومت نے گفتگو شروع کر دی ہے۔
پیر کو شامی میڈیا کے مطابق، شامی حکومت کی مذاکرات کا ٹیم کے رکن دمشق کے مشرقی مضافاتی شہر دوما گئے اور وہاں دہشت گردوں کے ساتھ ملاقات کی۔ دوما کو جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کا سب سے بڑا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
اس اجلاس میں شام کی جیلوں میں بند 4000 افراد کے عوض جیش الاسلام کی جانب سے اغوا کئے گئے 4000 شامی شہریوں کی رہائی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔
اس اجلاس میں اسی طرح دوما شہر میں جنگ بندی کے موضوع پر بھی بات ہوئی۔ شامی فوج ریحان فارمز پر کنٹرول کرتے ہوئے دوما شہر کے قریب پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف العالم کے مطابق، مغربی شام کے صوبہ حماۃ کے شمال میں واقع محردہ شہر پر دہشت گردوں نے مرٹر گولوں سے حملہ کیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔