الوقت - سعودی عرب کے ایک مفتی نے کہا ہے کہ وہ ایران اور عراق کے شیعہ علماء سے گفتگو کرنے کو آمادہ ہیں۔
موصولہ خبروں کے مطابق، سعودی عرب کی علماء کونسل اور شاہی محل کے مشیر شیخ عبد اللہ بن سلمان المنیع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی علماء کونسل، شیعہ علما کے ساتھ مذاکرات اور مناظرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان کے بقول حق بات ظاہر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معیار قرآن اور سنت ہے اور جو بھی ان دونوں کا مخالف ہے وہ گمراہ ہے۔ سعودی عرب کے اس مفتی نے کہا کہ سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقوں الاحساء اور القطیف کے معتدل شہریوں حتی ایران اور عراق یا ہر اس ملک سے جہاں شیعہ موجود ہيں، سے مذاکرات کی کوشش کی جار رہی تاکہ ان سے گفتگو کی جائے اور بقول ان کے حقیقت سے ان کو روشناس کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء سے گفتگو کے مسئلے کا بہت زیادہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔
شیخ عبد اللہ بن سلمان المنیع نے اس بارے میں کہا کہ علماء کونسل کے پاس گفتگو اور مناظرے کا پروگرام ہے اور گفتگو کس محور پر ہوگئی یہ بھی معین ہو گیا ہے اور امید ہے کہ اس مسئلے میں خیر و برکت ہو۔ سعودی عرب کے اس وہابی مفتی نے کہا کہ بے شک علماء شیعہ گفتگو کو بہتر سمجھتے ہیں اور ہم اس گفتگو میں اپنے معیار کتاب، سنت اور وہ اصول جن سے کسی کو اختلاف نہیں ہے ، بیان کریں گے اور اس بنیاد پر ہمارے معیار حقیقت تک رسائی کا ذریعہ ہوں گے۔