الوقت - ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے یمن میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اعتراض کرتے ہوئے ایک تجویز کو منظوری دی ہے جس کے تحت ہالینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا گيا تھا کہ وہ ریاض کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں یہ تجویز منظور کی گئی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاض کو ہتھیاروں کی سپلائی روک دے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹوں اور سعودی عرب میں حال ہی میں دی کئی سزائے موت کے بعد ہالینڈ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس تجویز میں حکومت ہالینڈ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد کے مسئلے کی شدت سے رعایت کرے اور ان اشیاء کی برآمد کے لائسنس کو جاری نہ کرے جس سے دوہرے کام انجام دئے جا سکتے ہوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سبب بنے۔
جس وقت سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن پر حملہ کیا ہے تب سے اب تک چھ ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ برطانیہ اور فرانس، سعودی عرب کو ہتھیار بھیجنے والے یورپ کے سب سے بڑے ممالک ہیں۔