الوقت - امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حملہ کرکے القاعدہ کے ایک سرغنہ قاری یاسین کو ہلاک کر دیا۔
پینٹاگون کے اعلان کے مطابق افغانستان کے صوبہ پكتيا میں ڈرون حملے میں القاعدہ کا لیڈر قاری یاسین مارا گیا۔
پینٹاگون کے مطابق یہ ڈرون حملہ 19 مارچ کو کیا گیا تھا جس میں القاعدہ کا سرغنہ قاری یاسین مارا گیا۔ یہ حملہ مشرقی افغانستان میں کیا گیا۔ یاسین دہشت گردانہ حملوں کی سازش میں ملوث رہا ہے۔ یاسین پر امریکی شہریوں کے قتل کا بھی الزام ہے۔
القاعدہ کا لیڈر قاری یاسین، اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں 20 ستمبر 2008 کو ہوئے بم دھماکے کا ملزم ہے جس میں امریکی فضائیہ کے دو فوجی مارے گئے تھے۔ ساتھ ہی 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو لے کر جا رہی بس پر حملے کی سازش میں بھی یاسین کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ امریکہ گزشتہ چار سال سے یاسین کی تلاش کر رہا تھا۔
پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس سال موسم بہار میں ہلمند میں 300 امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے جو طویل عرصے سے طالبان اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکز رہا ہے۔