الوقت - یمن کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی دوسری برسی کے موقع پر دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن میں تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل عبدالمالک بدرالدین الحوثی کی اپیل پر اس ملک کے ہزاروں لوگوں نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کرکے سعودی عرب اور اس کے کرایے کے ایجنٹوں کے جرائم کی مذمت کی۔
یمن کے المسيرۃ ٹی وی چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس مظاہرے میں یمن کی موجودہ حکومت کے وزیر اعظم، نمائندوں اور وزراء نے شرکت کی۔
در ایں اثنا سنیچر کی شام کو یمن پر سعودی عرب کے حملے کی دوسری بربسی کے موقع پر تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ امت مسلمہ کا خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی موجودگی صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور دنیا کے کچھ ممالک نے امت اسلامیہ کو ہدف بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ تعلقات اور تل ابیب نیز ابو ظہي کے درمیان ہم آہنگی جاری ہے۔ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اس ملک پر دشمن کی جارحیتوں کی وجہ سے اس ملک کے عوام اس قابل ہوگئے کہ وہ فوجی شعبے میں طاقتور ہو جائیں اور دیگر دوسرے شعبوں میں مزید پیشرفت کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے آزادی، وقار اور خودمختاری کی حفاظت کے لئے اپنی جان کے قربان کرنے پر عوام کی قدر دانی کی۔ انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ آل سعود اور دشمن کے میزائل یمنی بچوں کو ہدف بناتے ہیں، کہا کہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ بلا اشتعال حملہ کرکے یمنی عوام کی مظلومی کا ثبوت ہے۔