الوقت - شام کے فوجی ذرائع نے دمشق کے مضافاتی علاقے الجوبر میں فوج کی کارروائی میں 150 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ شام کی مسلح افواج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 150 دہشت گرد مارے گئے۔
اس ذرائع نے بتایا کہ فوج نے المعامل اور الجوبر میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان ٹھکانوں پر جنگی طیاروں اور توپخانوں سے حملے کئے جس میں150 دہشت گرد مارے گئے۔
اس فوجی ذریعے کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سیکڑوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی تین کار بم اور سات خود کش حملہ آوروں کو فوج کے ٹھکانے کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ مسلح فوج نے النصرہ فرنٹ اور اس سے متعلق دہشت گرد گروہوں کے دمشق کے مضافاتی علاقے جوبر پر کنٹرول کی مسلسل کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ فوج نے جوبر پر کنٹرول کرنے والے دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔