الوقت - ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میں نکسلیوں نے حملہ کرکے 11 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میں نکسلیوں نے سی آر پی ایف کے ایک دستے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کی 2019 ویں بٹالین کے جوان صبح سویرے چار بجے بھیجي کے جنگلوں میں گشت پر نکلے تھے۔
اس سے پہلے کہ سي آر پی ایف کے اہلکار اس جگہ تک پہنچتے نکسلیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
اس حملے میں کم از کم 11 جوان ہلاک ہو گئے۔ حملے میں 5 سیکورٹی اہلکار بری طرح زخمی ہو گئے۔ نکسلیوں نے یہ حملہ گھات لگا کر کیا تھا۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی نے اس حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں نکسلی سرگرم ہیں جو تھوڑے تھوڑے وقفہ سے سکیورٹی فورسز کے خلاف مسلحانہ کارروائی کرتے رہتے ہیں۔