الوقت - شامی فوجی قدیمی اور تاریخی شہر پالميرا یا تدمر کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے شہر میں داخل ہو گئی ہے۔
شامی فوج کی پیشرفت سے گھبرا کر داعش کے دہشت گرد ایک بار پھر اس قدیمی اور تاریخی شہر سے فرار ہوگئے ہیں۔
اس سے پہلے شامی فوج نے پالميرا کے تاریخی قلعے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔
برطانیہ میں واقع نام نہاد مانیٹرنگ گروپ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گرد اس علاقے سے فرار ہو چکے ہیں لیکن خود کش حملہ آور اب بھی شہر میں چھپے ہو سکتے ہے۔
یونیسکو کے مطابق، پالميرا میں آثار قدیمہ اور تاریخی ورثے ہیں جو تاریخ اور ثقافت کے لحاظ سے کافی اہمیت کے حامل ہیں، داعش کے دہشت گردوں نے انہیں کافی نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے ہے کہ مئی 2015 میں داعش نے اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ مارچ 2016 میں شامی فوج نے اسے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا لیکن دسمبر 2016 میں داعش نے پھر سے اس پر قبضہ کر لیا۔