الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے مسلحانہ حملے میں تین ہندوستانی فوجی مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی فوج کے قافلے پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ سرچ آپریشن کے بعد واپس جا رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حریت پسندوں کے حملے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جس میں سے تین فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔
نام خفیہ رکھنے کی شرط پر پولیس افسر نے بتایا کہ حملے کے وقت گولی لگنے کی وجہ سے ایک راہگیر خاتون بھی ہلاک ہو گئی۔ حملے میں زخمی ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو سرینگر میں آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کشمیر کے ڈی ایس پی طاہر سلیم نے بتایا کہ ماری گئی خاتون شوپیاں ضلع کے اس علاقے کی رہائشی تھی جہاں واقعہ پیش آیا۔