الوقت - یمن کے جنوبی صوبے تعز میں مقبنا شہر کے گورنر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، پیر کو مقبنا کے گورنر شیخ محمد حايل سنان سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں شہید ہو گئے۔
سعودی جنگی طیاروں نے شیخ سنان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ڈیوٹی پر تھے۔
واضح رہے کہ شیخ سنان، یمن کے اس علاقے کی کافی مقبول شخصیت تھے۔ انہوں نے سعودی جارحیت کے مقابلے کے لئے یمنی مزاحمتی تنظیموں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوسری جانب، پیر کو ہی یمنی سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کے جيزان علاقے میں کارروائی کرکے سعودی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا، اس حملے میں مارے جانے والے سعودی فوجیوں کی دقیق تعداد کے بارے میں ابھی تک اطلاع حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
سعودی عرب نے امریکا اور برطانیہ کی حمایت سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کئے ہیں جن کا اہم مقصد اس ملک کے مفرور اور مستعفی صدر ہادی منصور کو اقتدار میں دوبارہ پہنچانا ہے تاہم دو سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود سعودی عرب اپنے کسی بھی مقصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ سعودی عرب اور جارح عرب اتحاد کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔