الوقت - امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی زبردست کامیابی کے بعد بلغاريہ کی مشہور پیشنگوئی کرنے والی خاتون بابا وانگا ایک بار پھر دنیا کے ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں ہیں۔
یہ بات پوری دنیا کو پتہ ہے کہ بابا وانگا کی جانب سے کی گئی 85 فیصد پیشن گوئی درست رہی ہیں اور بہت سے سیاست داں ان کی پیشنگوئی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
بابا وانگا نے کچھ سال پہلے کہا تھا کہ باراک اوباما امریکا کے 44 ویں صدر ہوں گے اور اسی طرح وہ امریکا کے آخری صدر ہوں گے۔
بلغاريہ کی اس نابینا بوڑھی خاتون نے پیشگوئی کی تھی کہ اوباما کی مدت ختم ہونے اور وائٹ ہاؤس میں ان کے جانشین کے داخل سےامریکا کو شدید اقتصادی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بابا وانگا نے اس سے پہلے کہا تھا کہ امریکا کے عوام اوباما کے بعد آنے والے صدر سے زیادہ توقع کریں گے لیکن وہ انہیں ایسے ہی چھوڑ دے گے اور اس کی وجہ سے شمالی اور جنوبی ریاستوں میں شدید اختلافات شروع ہو جائیں گے۔
بابا وانگا ایک نابینا خاتون تھیں جن کا 1996 میں 85 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ انہوں نے سیکڑوں پیشنگوئی کی ہے جن میں کچھ صحیح بھی ہوئی ہیں اور وہ ہے 2004 کی سونامی، 11 ستمبر کے واقعہ، ماحولیات میں تبدیلی اور دہشت گرد گروہ داعش کا ظاہر ہونا وغیرہ۔