الوقت - یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے 7 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یمنی فوج کی میڈیا سیل نے پیر کو کہا کہ یمنی فوجیوں اور رضاکار فورس نے سعودی فوج کے حملوں اور جرائم کے جواب میں یمن کے جنوب میں واقع جيزان اور نجران صوبوں میں سعودی فوج کی فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کیا جس میں 7 سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسی طرح یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع جيزان صوبے کے سرحدی شہر 'جمائم' میں سعودی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا جس میں 5 بكتر بند گاڑیاں تباہ ہوئیں ۔
اس سے پہلے یمنی فورسز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی تھی۔
سعودی عرب 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع پیمانے پر حملے کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں پہنچانا ہے لیکن یمنی فوج اور رضاکار فورس کی سخت مزاحمت کی وجہ سے سعودی عرب اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا ہے۔