الوقت - امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی دیوار کی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹپ نے کہا کہ میکسیکو سے لگنے والی امریکی سرحد پر بنائی جانے والی دیوار، جہاں ایک طرف امریکا میں در اندازی کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روكے گی وہیں اس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کو بھی روکا جا سکے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے اخراجات میکسیکو کو دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہی عرصے میں دیوار تعمیر کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کے منصوبے پر ایسی حالت میں دستخط کئے ہیں کہ جب ہزاروں امریکی، ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ کچھ فیصلوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ٹرمپ کے کئی فیصلوں کی بیشتر امریکی حمایت نہیں کرتے۔