الوقت - بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بدھ کی شام کو بھی ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے السنابس علاقے میں آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔
بحرینی مظاہرین اتوار کو تین بے گناہ بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔ بحرینی عوام نے السنابس علاقے میں آل خلیفہ کے جرائم اور مظالم کے خلاف وسیع مظاہرہ کیا۔ بحرینی حکومت نے مارچ 2014 کو منامہ کے الدیہ علاقے میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کرنے کے الزام میں ان تین نوجوانوں کو گولی مار کر سزائے موت دی تھی۔
آل خلیفہ کے اس خودسرانہ فیصلے کے خلاف عوام کے مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ بحرینی عوام نے اسی طرح ملک کے قدیمی علاقوں، المصلی، سترہ، الدیہ، العامیر، العکر، کرزکان، المرخ، ابو قوۃ، الداز، سار، جد حفص، السنابس اور المالکیہ میں بھی مظاہرے کئے۔ مظاہرین تین نوجوانوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے قصاص اور انتقام کا مطالبہ کر رہے تھے۔
در ایں اثنا بحرین کے کچھ گروہوں نے آل خلیفہ کی جانب سے حکومت مخالفین کی وسیع سرکوبی اور مطالبات قبول نہ کرنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مسلحانہ جد جہد کا راستہ اختیار کرنے پر تاکید کی ہے۔ وفاء اسلامی گروہ نے حکومت کو مسلحانہ حملے کی دھمکی ہے۔ بحرین میں فروری 2011 سے جمہوریت کے قیام اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے وسیع پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ بحرینی حکومت نے بے دریغ حکومت مخالفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرکوبی کی ہے۔