الوقت - یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں دسیوں سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے سنیچر کو صوبہ الجوف میں سعودی فوجیوں کی تین چھاؤنیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کارروائی میں سعودی عرب کے تیس سے زائد ایجنٹ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
در ایں اثنا یمن کی فوج نے جنوبی یمن کے صوبہ شبوه کے عسيلان قصبے میں سعودی ایجنٹوں اور سعودی فوجیوں کی پیشرفت کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں بھی سعودی عرب کے متعدد ایجنٹ مارے گئے اور ان کی کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوئے۔
یمنی فوج کے اسنائپر نے جنوبی سعودی عرب کے عسیر علاقے میں ایک سعودی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس سے پہلے یمن کے صوبہ کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں یمنی فوج اور رضاکار ورس نے سعودی عرب کے 11 ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
سعودی عرب نے یمن پر 26 مارچ 2015 سے وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں جس میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت زیادہ تر عام شہری ہیں۔
سعودی عرب یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یمنی عوام کی شدید مزاحمت کی وجہ سے ابھی تک وہ اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔