:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

بحران شام کے حل میں ایران، روس اور ترکی کا اہم کردار ہے : لومونڈ

Monday 26 December 2016
بحران شام کے حل میں ایران، روس اور ترکی کا اہم کردار ہے : لومونڈ

الوقت - فرانس کے ایک اخبار لومونڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں شام کے بحران کے حل سے امریکا اور یورپی یونین کی کنارہ کشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ بحران شام کے حل کا راستہ ایران، روس اور ترکی سے ہوکر گزرتا ہے۔

فرانسیسی اخبار لومونڈ میں تجزیہ نگار ایزابل مانڈرو نے اپنے مقالے میں لکھا کہ حلب کی آزادی کے بعد، روس ایران اور ترکی نے شام میں جاری بحران سے مقابلہ کرنے کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکا اور یورپی یونین نے جو اس سے پہلے تک شام کے بحران کے حل کے اصل ضامن کی حیثیت سے مشہور تھے، میدان خالی کر دیا ہے۔

تجزیہ نگار  ماسکو میں بحران شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بحران شام کا راستہ، روس، ایران اور ترکی سے ہوکر گزرتا ہے اور امریکا اور یورپی یونین نے میدان چھوڑ دیا ہے جو اب تک بحران کے حل کے اصل فریق سمجھے جاتے تھے۔ وہ آگے لکھتے ہیں کہ مشرقی حلب سے دہشت گردوں کا انخلاء، ماسکو کی کامیابی پر تصدیق کی مہر ہے۔

فرانس کے مذکورہ اخبار کی یہ رپورٹ ایسی حالت میں ہے کہ روس کے سابق سفیر اور سفارتکار اولگ برسیبکین نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران، روس اور ترک کی سہ فریقی نسشت کا اعلامیہ، بحران شام کے لئے پر امن راہ حل کا زمینہ ہموار کرے گا۔

روس کے اس سفارتکار نے شام کے مسئلے میں ایران کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور تہران کو علاقے میں روس کا بڑا اتحادی قرار دیا۔

ٹیگ :

فرانس اخبار بحران شام روس ترکی ایران

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے