الوقت - روس کے ایک اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ ماسکو میں روسی سفیر کے قتل کے بعد روس اور ترکی کے درمیان ویزا ختم ہونے کے بارے میں ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
روسی اخبار ایزوستیا کی رپورٹ کے مطابق، انقرہ میں تعینات روسی سفیر آندرے کارلوف کے قتل کے بعد دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ کی وجہ سے ترک شہریوں کے لئے ویزا قانون ختم کرنے کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس روزنامے نے بدھ کو روس کے ایک سفارتکار کے حوالے سے لکھا کہ ماسکو حکومت نے ترکی کی جانب سے مزید سیکورٹی مہیا کرانے تک ترک شہریوں کے لئے ویزا قانون ختم کرنے کے بارے میں ہونے والے مذاکرت ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
روسی عہدیدار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ترکی کو اس ملک کا سفرکرنے والے افراد کی سیکورٹی کا زیادہ سے زیادہ انتظام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اسی طرح کہا کہ ترکی کو اس بات کی ضمانت دینے ہوگی کہ روس سفر کرنے والے ترک شہریوں کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔
روسی ذریعے نے ایزوستیا اخبار کو بتایا کہ کارلوف کا قتل اور ترکی میں دوسرے دہشت گردانہ واقعات کی وجہ سے ماسکو، ترک شہریوں کے ویزا ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول سفیر بھی ترک شہریوں کے لئے روس کا ویزا ختم کرنے کے لئے موجودہ وقت کو مناسب نہیں سمجھ رہے تھے اور ان کا خیال تھا کہ ترکی سے شام میں دہشت گردوں کی در اندازی کو روکنے کے لئے انقرہ کی جانب سے مناسب اور ضروری اقدامات انجام نہیں دیئے گئے ہیں۔