الوقت - روسی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات تقریبا تمام سطح پر معطل ہو گئے ہیں جبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دعوے کی تردید ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے دیمیتری پسکوف کے حوالے سے بدھ کے روز لکھا کہ ماسکو کی نظر میں دونوں ممالک کے تعلقات رک گئے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ حکومت، ماسکو- واشنگٹن تعلقات کو بہتر بنا سکتی ہے۔
پسکوف نے میر ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرملین نے حد سے زیادہ توقع کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکا کی نئی حکومت زیادہ سے زیادہ مثبت اور نئے رویے اختیار کرے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بعید ہے کہ واشنگٹن، روسی سرحد کی جانب نیٹو کے فوجیوں کے بھیجنے جیسے اقدامات سے پسپائی اختیار کرے۔
پسکوف نے کہا کہ امریکا کا ہر صدر اپنے ملک کے مفاد کی حفاظت کرتے ہے، ٹھیک اسی طرح جس طرح روسی صدر اپنے ملک کے مفاد کا دفاع کر رہے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اس بیان کے جواب میں کہا کہ روس کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کے باوجود ماسکو کے ساتھ ٹیلفونی رابطہ برقرار ہے اور روس کے ساتھ سفارتی تعلقات وسیع مسائل کے حل کے لئے جاری ہیں۔
جان کربی کے مطابق، منگل کے روز وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان شام کی صورتحال پر ٹیلفونی گفتگو ہوئی ہے۔