الوقت - جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک ٹرک ڈرائیور نے کرسمس مارکٹ میں ٹرک سے 12 افراد کو کچل دیا اور 50 دیگر کو زخمی کر دیا۔
پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک کو بازار میں تیز رفتار سے دوڑایا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لوگ کرسمس مارکٹ میں کرسمس کی خریداری میں مصروف تھے اور بازار میں کافی بھیڑ تھی۔
جرمن میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ برکن کے ولیم میموریل چرچ کے پاس کرسمس مارکٹ میں پیش آیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہا لیکن رپورٹ کے مطابق، پولیس نے ایک مشوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
جرمن پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں کم سے کم 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بازار میں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ جرمنی میں ہونے والے متعدد دہشت گردی کے حملوں میں سیکڑوں شہری اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔