:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکا، سعودی عرب کو اسمارٹ بم فراہم کرنے والا ہے

Tuesday 20 December 2016
امریکا، سعودی عرب کو اسمارٹ بم فراہم کرنے والا ہے

الوقت - سعودی عرب نے امریکا سے ملنے والے ہتھیاروں کی کھیپ محدود کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی سعودی عرب کو اسمارٹ بم فراہم کرنے والا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ یمن کی جنگ کی وجہ سے امریکا نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی محدود کر دی ہے۔

انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم امریکا کی جانب سے اسمارٹ بموں کی فراہمی کے منتظر ہیں۔

 قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے میڈیا میں آنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے یمن کی جنگ میں عام شہریوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی فوج کی حمایت ختم کرنے اور جدید ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عادل الجبیر نے ان خبروں کو صرف افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو امریکا کی جانب سے ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی محدود کرنے والی رپورٹوں کو کم اہمیت والی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کو فوری طور پر بند کر دے، ورنہ یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں امریکہ کو بھی برابر کا شریک سمجھا جائے  گا ۔

ٹیگ :

سعودی عرب امریکا ہتھیار کھیپ محدود خبر اسمارٹ بم

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے