الوقت - یمن پر سعودی عرب کی حملوں کے درمیان، یمنی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم دس سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یمن کے المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمنی فوج نے بدھ کو سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع جيزان صوبے میں الفريضہ فوجی چھاؤنی پر حملہ کرکے ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔
اسی طرح یمن کی نیوز ویب سائٹ الصحافہ کے مطابق یمنی فوجیوں نے صوبہ عسیر میں علب پاس کے قریب سعودی عرب کے بارڈر سیکورٹی فورس کے 6 فوجیوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
یمنی فوجیوں نے اسی طرح عسیر صوبے میں علب پاس کے قریب واقع الحضار چھاؤنی پر حملہ کرکے ایک سعودی ٹینک کو تباہ کر دیا جس میں 3 سعودی فوجی مارے گئے۔
یمن کی رضاکار فورس اور فوج نے اسی طرح زلزال -1 نامی بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے صوبہ نجران میں تنصاب فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا جس سے چھاؤنی کو کافی نقصان پہنچا۔
اس سے پہلے یمن کے المسيرہ ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایک خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
سعودی طیاروں نے اسی طرح صوبہ صعدہ کے ہی الظاہر شہر پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا جس جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
یمن پر سعودی عرب کے حملوں کو بیس ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ ان حملوں میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
مارے جانے والوں میں زیادہ تر عام شہری خاص طور پر خواتین اور بچے شامل ہیں۔