الوقت - عراق میں موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن کے دوران عراقی فورسز نے سہل نامی علاقے کو پوری طرح آزاد کرا لیا ہے۔
قادمون یا نینوا نامی فوجی آپریشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عراقی فورسز نے داعشی دہشت گردوں پر شدید حملے کئے ہیں جس کے نتیجہ میں موصل کے جنوب میں واقع صحرائی علاقے سہل کو پوری طرح آزاد کرا لیا گیا۔
عراقی فوجی کمانڈر جنرل عبد امیر ياراللہ نے بتایا کہ ہم آہستہ آہستہ پورے صوبے کو دہشت گردوں سے پاک کر رہے ہیں جبکہ موصل شہر کے مرکزی علاقوں کو آزاد کروانے کی کارروائی بھی بہت جلد شروع ہوگی۔
عراقی فورسز نے جن علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کروایا وہاں کے لوگوں نے فوج کا خیر مقدم کیا ہے اور چین کی سانس لی ہے۔ دہشت گرد تنظیم داعش کے کنٹرول والے علاقوں میں آباد لوگ دہشت گردوں کے رنج و آلام سے پریشان ہو چکے ہیں۔
موصل کے آس پاس کے علاقوں میں عراقی فوج کے حملوں میں چالیس سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔