الوقت - کیوبا کے عظیم انقلابی رہنما اور سابق صدرفیدل کاسترو کا سنیچر کے روز انتقال ہو گیا۔
کیوبا کے عظیم انقلابی رہنما اور سابق صدر فیدل کاسترو کا 90 سال کی عمر میں دارالحکومت ہوانا میں انتقال ہو گیا۔ کیوبا کے موجودہ صدر اور مرحوم فیدل كاسترو کے بھائی راؤل کاسترو نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
راؤل کاسترو نے کیوبا کے سرکاری ٹی وی چینل پر دنیا کے عظیم انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کے عظیم انقلابی کمانڈر کا انتقال ہو گیا۔
13 اگست 1926 کو پیدا ہوئے کاسترو، کیوبا کے انقلاب کے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ فروری 1959 سے دسمبر 1976 تک وہ کیوبا کے وزیر اعظم رہے اور پھر 1976 سے فروری 2008 تک صدر رہے۔ 49 سال تک کیوبا کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد 17 فروری 2008 کو صحت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے صدارتی عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
وہ لاطینی امریکی ممالک میں کمیونسٹ انقلاب کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے۔