الوقت - روس کے صدر ولاديمير پوتين نے نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس کی حفاظت اور طاقت کے توازن کو باقی رکھنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات انجام دیں گے۔
روسی صدر ولاديمير پوتين نے نیٹو کو بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کی حفاظت اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات انجام دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق، ولاديمير پوتين نے روسی كمانڈرز سے ملاقات میں مغرب کی جانب سے میزائل شیلڈ منصوبے کے بارے میں ہوئے معاہدے کو نظر انداز کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس کا مقصد روس کے مقابلے میں امتیاز حاصل کرنا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد، میزائل شیلڈ منصوبے سے پیدا ہونے والے خطرات سمیت روس کی اعلی قومی سلامتی کے لئے پیدا ہونے والے خطرات کو ناکام بنانا ہے۔ پوتين نے کہا کہ ہم طاقت کے توازن کو باقی رکھنے کے لئے ماضی کی مانند ہر قسم کے ضروری اقدامات انجام دیں گے۔
روسی صدر نے کہا کہ کچھ ملک کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے درپے ہیں جبکہ یہ پہلے ہی ہو چکا ہے، جیسے میزائل شیلڈ منصوبے کے بارے میں ہوا معاہدہ ۔