الوقت - امریکی جنگی طیاروں نے دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے شمالی عراق میں موصل کے عوام پر شدید بمباری کی ۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے اپنے تازہ حملوں میں موصل شہر کے رہائشی علاقے جربول پر بمباری کی جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
ادھر روس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے کچھ دیر پہلے موصل شہر کے قریب الفضيلہ نامی گاؤں پر بمباری کی جس میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
شمالی عراق سے ہی موصول ہونے والی ایک اور خبر میں کہا گیا ہے کہ صوبہ كركوک کے الحويجہ شہر کے جوانوں کے ایک گروہ نے جمعرات کو اس شہر میں داعش کے ایک سرغنہ صالح احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔