الوقت - یمن کے مغربی ساحلی صوبے الحدیدہ پر سعودی جنگی طیاروں کی تازہ بمباری میں کم سے کم 46 بے گناہ افراد جاں بحق ہو گئے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق، ہفتے کی رات سعودی جنگی طیاروں نے زیدیہ شہر میں ایک عمارت پر تین پر بمباری کی جس میں قیدی تھے۔ ان حملوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زیادہ تر جاں بحق ہونے والے قیدی ہیں۔
اس سے پہلے سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز اور صعدہ میں کئی علاقوں پر بمباری کی جس میں 21 عام شہری جاں بحق ہئے۔ تقریبا 16 افراد تعز صوبے کے الصلو ضلع میں اور 5 افراد صوبہ صعدہ کے بنی صياح ضلع میں مارے گئے۔
دوسری طرف یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت کے خلاف یمن کے بہت سے قبائل نے متحد ہونے کا اعلان کیا ہے تاکہ بے گناہ افراد کے خون کا انتقام لیا جائے۔
المسيرہ کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ حجہ کے شرفین ضلع کے قبائل نے جنگ کے میدان میں قبائلی فورس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2016 کو صنعا میں مجلس عزاء کے مقام پر سعودی عرب کی بمباری میں 140 افراد جاں بحق اور 525 زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرائم قرار دیا تھا۔