الوقت - اردن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ عراق کی جنگ اس کی سرحد کی جانب بڑھ رہی ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ داعش اور عراق کے درمیان جاری جنگ اگر اس ملک کی سرحد تک پہنچتی ہے تو پھر وہ فوجی مداخلت کر سکتا ہے۔
اردن کے ایک فوجی افسر نے بتایا ہے کہ ان کا ملک، عراق سے ملنے والی سرحد پر واقع الرطبہ شہر میں ہونے والی جھڑپوں پر بہت نزدیک سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھڑپیں اگر اردن تک پہنچتی ہیں تو پھر ہمیں فوجی مداخلت کرنا پڑے گا۔
اسی درمیان پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے سرحدی شہر الرطبہ میں حملے کئے ہیں۔ الرطبہ شہر کے گورنر کے مطابق داعش کے کچھ دہشت گرد اس شہر میں گھس آئے ہیں جن سے سیکورٹی فورسز کی جھڑپیں چل رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ داعش کے دہشت گردوں نے الرطبہ شہر میں تین طرف سے حملہ کیا ہے جس کے بعد سیکورٹی فورسز مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔