الوقت - یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمن میں بدھ اور جمعرات کی درمیان رات سے 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے جس کی مدت میں توسیع بھی جا سکتی ہے۔
خبری ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے بدھ کو یمن کے مستعفی اور سابق صدر منصور ہادی کی اپیل پر اس جنگ بندی پر موافقت کر دی ہے۔
دوسری جانب 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر پھر سے بمباری کی۔
المسيرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا، صعدہ اور حدیدہ سمیت کچھ صوبوں میں بدھ کی رات بمباری جس میں بہت سے شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔
یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا نفاذ اقوام متحدہ کی نگرانی میں بدھ کی رات سے شروع ہوا۔ اس سے پہلے بھی یمن میں کئی بار سعودی عرب جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مارچ 2015 سے امریکا اور بعض عرب ممالک کی مدد و حمایت سے یمن پر حملے شروع کر رکھے ہیں جس کا مقصد منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں پہنچانا ہے۔