الوقت - روس کے صدر ولاديمير پوتين نے فرانس پر شام کی صورت حال کو مزید بحرانی بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، ولاديمير پوتين نے بدھ کو کہا کہ فرانس نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تجویز کے مسودے کو ویٹو کرنے پر مجبور کیا جس کی وجہ سے اس ملک کی صورتحال مزید بحرانی ہو گئی ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ فرانس نے جان بوجھ کر یہ تجویز سلامتی کونسل میں پیش کی تاکہ روس اسے ویٹو کرے اور روس کے لئے معاملہ پیچیدہ ہو جائے۔
ولاديمير پوتين نے کہا کہ شام کے بارے میں فرانس نے سلامتی کونسل میں جو تجویز پیش کی تھی اس میں صرف شام کی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پوتين اور اولاند کے درمیان شام مسئلے پر نوک چھونک ہو چکی ہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند، شام کی سرکاری فوج کے ساتھ روس کی مشترکہ مہم کو روکنے کے لئے ولاديمير پوتين کو مجبور کرنا چاہتے تھے لیکن ولاديمير پوتين نے انہیں بری طرح جھاڑ دیا تھا۔
روس کے صدر ولاديمير پوتين نے فری سیرین آرمی، القاعدہ اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائی روکنے کے اولاند کے مطالبے پر کہا کہ یہ کاروائیاں، روسی طیاروں کو مار گرائے جانے کے علاوہ کسی بھی چیز سے روکنے والی نہیں ہیں اور اس کا مطلب نئی عالمی جنگ ہوگا اگر آپ لوگ یعنی فرانس، برطانیہ اور امریکہ، جنگ چاہتے ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔