:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

یمنی عوام کی مزاحمت اور عزم، آل سعود اور اس کے آقاؤں کی ناک زمین پر رگڑ دے گا: حسن نصراللہ

Wednesday 12 October 2016
یمنی عوام کی مزاحمت اور عزم،  آل سعود اور اس کے آقاؤں کی ناک زمین پر رگڑ دے گا: حسن نصراللہ

الوقت - حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں کمی، مزاحمت کاروں کی فتح کی علامت ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے زوز عاشورا کی مناسبت سے بیروت کے الضاحیہ علاقے میں ایک عظیم الشان مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری سال میں لبنان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں کمی سے پتا چلتا ہے کہ مزاحمت کے سیکورٹی منصوبے کامیاب رہے اور دہشت گرد، لبنانی فوج اور مزاحمت کاروں کا سامنا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

 انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کاروں کی جنگ جاری رہے گی اور لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک، اسرائیل سے جنگ کا میدان کبھی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ہمارے نوجوان مزاحمت کے محاذ، فلسطین، علاقے کی قوموں اور تاریخ و مستقبل کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی نگاہیں ملک کے جنوبی سرحدی علاقوں میں صیہونی حکومت پر مرکوز اور مشرقی سرحدوں پر حزب اللہ کے جوان تكفيريوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔

اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ نے آل سعود کے مقابلے میں یمن کے عوام کی عزائم اور مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے یمنی بھائیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کا یہ بیان دہرانا چاہتے ہیں کہ یمنی عوام کی یہ مزاحمت اور عزم،  آل سعود اور اس کے آقاؤں کی ناک زمین پر رگڑ دے گا۔

 حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کا مطالبہ، صیہونی حکومت کے اختتام اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انتفاضہ صہیونی دشمنوں کو ختم کر دے گی۔

سید حسن نصراللہ نے دہشت گرد گروہ  داعش کے مقابلے میں عراقی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ پوشیدہ ہاتھ ہیں جو عراقی عوام کو داعش کے خلاف جنگ سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے آل خلیفہ حکومت  کے خلاف بحرینی عوام کے پرامن جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحرین کے عوام اور ان کے رہنما کو سلام کرتے ہیں اور ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ صبر و تحمل اور ہمت سے کام لیں اور اس بات پر یقین رکھیں کہ ان کے مخالف تباہی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔

 حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ انشاء اللہ یمن کے جیالے آل سعود حکومت کا خاتمہ کریں گے اور اس کے نتیجہ میں بحرین کے عوام کو بھی نجات مل جائے گی۔

ٹیگ :

یمن عوام سید حسن نصر اللہ فوج ہلاک بحرین مزاحمت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے