الوقت - یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں 700 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کی وزارت صحت کے ترجمان تمیم الشامی نے بتیا کہ سعودی اتحاد کو جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک ہال کو نشانہ بنایا جہاں مجلس ترحیم منعقد ہو رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 100 سے زائد عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 600 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان کہنا تھا کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خبروں کے مطابق بمباری کے بعد کئی انسانی اعضا بکھرے ہوئے اور متعدد لاشیں مکمل طور پر مسخ ہوگئیں۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بمباری کا نشانہ بننے والے ہال میں یمن کے سابق وزیر داخلہ کے والد کی مجلس ترحیم ہو رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں صنعا کے میئر عبد القادر علی ہلال بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 26 مارچ 2016 سے یمن پر سعودی جارحیت میں دس ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔
اس سے پہلے سنيجر کی شام کو بھی سعودی جنگی طیاروں نے جنوبی صنعا میں آل الرویشان خاندان کی مجلس عزا پر تین بار بمباری کی تھی۔